آج رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آج سمری پر دستخط کیے جانےکا امکان ہے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان مین ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع اوگرا کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 20روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس پر انوار الحق کاکڑ حتمی فیصلہ کریں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 31 اکتوبر کی رات 12 بجے کیا جائے گا۔
دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا، وپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے اضافہ ہو گیا، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔