نگران وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد حج کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کمی کر دی گئی۔ جنوبی ریجن کیلئے حج کی قیمت 10 لاکھ 55 ہزار روپے جبکہ شمالی ریجن کیلئے 10 لاکھ 65 ہزار روہے مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال حج کی قیمت 11 لاکھ 75 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔
آئندہ حج میں پاکستانیوں کو زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہر حاجی کو مخصوص رنگ کے 2 بیگ دیے جائیں گے جن پر کیو آر کوڈ موجود ہو گا، کیو آر کوڈ حاجی کے کوائف جاننے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ خواتین حجاج بغیر محرم کے حج کر سکیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت 20 سے 25 روز کا حج پیکج بھی متعارف کروائے گی جس کی قیمت کم ہو گی۔ حج کی قیمت، درخواستوں اور طریقہ کار سے متعلق مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہ ویڈیو دملاحظہ کریں:
حج کی درخواستیں نومبر کے وسط میں لی جائیں گی جبکہ پاکستانی آن لائن ایپ کے ذریعے بھی حج درخواستین جمع کروا سکین گے۔ پاکستان سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 حجاج حج کرنے جائیں گے جن میں سے 90 ہزار حجاج کرام پرائیویٹ سکیم کے تحت جائیں گے اور 89 ہزار 7 سو 90 حجاج سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے جائیں گے۔ سرکاری سکیم کے 10 ہزار حجاج سپانسرشپ سکیم کے تحت ڈالرز میں رقم جمع کروا کے جا سکیں گے اور انہیں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہو گی۔