وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں نگران کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نگران کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی ہے۔ حج پالیسی 2024 کے مطابق حجاج 40 روز کے ساتھ ساتھ 20 دن کا سرکاری پیکج بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ حجاج کرام کو آپشن دیا جائے گا کہ وہ مدینہ میں 4 روز کا قیام کریں یا 8 روز کا۔
حج پالیسی 2024 میں حجاج کو گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ وزارت مزہبی امور کی جانب سے ہر حاجی کو خاص بیگ، سکارف وغیرہ دیا جائے گا جس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں حاجی کے کوائف موجود ہوں گے۔
90ہزار حجاج کرام سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے جبکہ 90 ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کیلئے جائیں گے۔ سرکاری سکیم کے کوٹہ میں 20 ہزار حجاج سپانسرشپ سکیم کے تحت اپلائی کریں گے اور ڈالرز میں حج کی فیس جمع کروائیں گے، سپانسرشپ سکیم کے حجاج کرام کو قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہونا پڑے گا۔
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانی سپانسرشپ سکیم کے تحت سراکری حج پیکج میں حج کرنے کے مجاز ہوں گے۔ حج کی درخواستین نومبر کے وسط میں وصول کی جائیں گی۔ فی حاجی خرچ 11 لاکھ روپے آئے گا۔