مغرب میں صدیوں سے ہر سال ایک تہوار ہیلووین منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کے موقع پر لوگ مختلف ڈراؤنے اور احمکانہ روپ دھارتے ہیں۔ اس تہوار کو مگرب میں اس لیے منایا جاتا تھا کہ لوگوں کا یقین تھا کہ اس طرح کرنے سے سارا سال بلائیں ان سے دور رہیں گی لیکن اب یہ تہوار محض تفریح کیلئے منایا جاتا ہے اور کروڑوں لوگ اس تہوار کو مناتے ہیں۔
رفتہ رفتہ یہ تہوار پاکستان میں بھی منایا جانے لگا ہے، شاپنگ مالز، پارکس اور کالجز وغیرہ میں ہیلووین منایا جاتا ہے۔ البتہ اس سال پاکستان کی مشہور سیاستدان شرمیلہ فاروقی نے بھی ہیلووین کردار بننے کا ارادہ کیا اور ہالیووڈ فلم کی معروف کردار ہارلے کوئین کی طرح جوکر بن گئیں۔
شرمیلپ فاروقی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ” احمق جوکر کا روپ دھارنے کی ہمت ہے؟ شاید میں مضحکہ خیز لگ رہی ہوں لیکن میرے ارادے اس سے الگ ہیں”۔ شرمیلانے اپنے منفرد میک اپ کی تعریف کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ صنوبر یاسر کی محنت کو خوب سراہا ہے۔