معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی گزشتہ رات موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے خودکشی کی، عاصم جمیل نے اپنے باڈی گارڈ عمران سے پستول لانے کا کہا، عمران نے 30 بور پستول دیا تو عاصم جمیل نے پستول کا رخ اپنے سینے کی طرف کر لیا۔ آر پی او ملتان نے سی سی ٹی وی فٹیج دیکھ لی جس کے میں دیکھا گیا کہ عمران نے عاصم جمیل کو پستول کا رخ اپنے سینے کی جانب کرنے سے منع کیا لیکن عاصم کمیل نہیں مانے اور پستول سینے پر رکھ کر گولی چلا دی۔
عاصم جمیل کو تلمبہ کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مولانا طارق جمیل نے ایکس پر اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ان کے بیٹے عاصم جمیل کی حادثاتی موت واقع ہو گئی ہے، مولا طارق جمیل نے بیٹے کی مغفرت کی دعا کی اپیل کی۔
مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی عاصم جمیل بچپن سے ہی شدید ڈپریشن کا شکار تھے اور گزشتہ 6 ماہ سے انکی بیماری مزید بڑھ گئی تھی۔ عاصم جمیل نے بتایا کہ بھائی کی بیماری کو کنٹرول کرنے کیلئے انہیں کچھ عرصہ سے بجلی کے جھٹکے بھی لگائے جا رہے تھے لیکن انکی بیماری ٹھیک نہ ہو سکی۔
پولیس کے مطابق عاصم جمیل کی کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی ہوئی تھی لیکن بعد میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ مولانا طارق جمیل نے بیٹے کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عاصم جمیل کی نماز جنازہ شام ساڑھے سات بجے آبادئی گاؤں تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔