معروف اداکار سہیل احمد نے ورلڈ کپ 20023 جیتنے کا طریقہ کار بتا دیا۔ پاکستان کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہونے والی گزشتہ روز کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کا طریفہ معروف اداکار سہیل احمد نے بتا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس” پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سہیل احمد نے لکھا کہ "ورلڈ کپ جیتنے کا اب صرف ایک ہی طریقہ بچا ہے، ایمپائروں کی جگہ پاکستانی جج تعینات کر دیئے جائیں”۔
“ورلڈکپ جیتنے کا اب صرف ایک ہی طریقہ بچا ہے،
ایمپائروں کی جگہ پاکستانی جج تعینات کر دیے جائیں”— Sohail Ahmed (@realsohailahmed) October 28, 2023
دوسری جانب خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم گزشتہ دو روز سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے اعلٰی حکام کو تنخواہوں کے حوالے سے میسجز کررہے ہیں لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا جبکہ پاکستانی کھلاڑی بھی گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے اس ھوالے سے سوال اٹھایا کہ کپتان بابراعظم چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی عثمان والہ کو بھی میسج کررہے ہیں تو ان کا بابراعظم کو جواب نہ دینے کی کیا وجہ ہے؟