پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم گزشتہ دو روز سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے اعلٰی حکام کو تنخواہوں کے حوالے سے میسجز کررہے ہیں لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا جبکہ پاکستانی کھلاڑی بھی گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے اس ھوالے سے سوال اٹھایا کہ کپتان بابراعظم چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی عثمان والہ کو بھی میسج کررہے ہیں تو ان کا بابراعظم کو جواب نہ دینے کی کیا وجہ ہے؟
سابق کرکٹر راشد لطیف صاحب نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ جناب پروفیشنل چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف صاحب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے میسجز اور کالز کا جواب نہیں دے رہے.. کپتان نے عثمان واہلہ سلمان نصیر سے بھی رابطہ کیا انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا…
اور اب ذکاء… pic.twitter.com/QBgDnO14HS— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) October 27, 2023
دوسری جانب پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے حوالے سے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی ناقص ایمپائرنگ پربول پڑے۔ عرفان پٹھان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایک وائیڈ بال اور ایک ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں نہیں گیا۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے۔سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کی قسمت اچھی رہی، ورلڈ کپ کا بہترین میچ ہوا۔