ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالر مارکیٹ میں چھٹی کے باوجود ڈالر 4 روپے نیچے آگیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 276 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ڈالر کی قیمت 280 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
ڈالر کی قیمت میں کمی وجہ سے ملک میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں ائی ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت سال کی کم ترین قیمت پر آگیا ہے جبکہ خوردنی تیل کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ دوسری جانب
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ بڑھ گئے ہیں۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 ہو گئی ہے جبکہ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے جس بعد فی اونس سونے کی قیمت 2006 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
ڈالر کے ریٹ میں کمی کے باوجود سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ملک میں شادیوں کے سیزن کی وجہ سے سونے کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس وجہ سے بھی سونے ککی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔