پی آئی اے کا زوال جاری، مسلسل کئی روز سے روزانہ درجنوں پروازین منسوخ ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا جس کے تحت آج بھی مقامی اور بین الاقوامی 58 پرواز یں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے اطہر اعوان نے بتایا کہ ادارے کا آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے صرف نفع بخش اور انتہائی ضروری سیکٹر کی انٹرنیشنل پروازوں کو ہر صورت بحال رکھا گیا ہے۔
مقامی چھوٹے سٹیشنز کی خسارے کی پروازیں زیادہ منسوخ کی جا رہی ہیں۔ آج کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308 اور پی کے 309، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 319 جبکہ کراچی سے لاہور کی 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305 منسوخ ہو گئی ہیں۔ لاہور سے جدہ کی پی کے 759، بحرین کی پی کے 189، پی کے 190، دبئی کی پی کے 203، صلالہ کی پی کے 129 پی کے 130، دمام کی پی کے 247 اور پی کے 248 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں.