فاسٹ بولر حسن علی بیمار ہو گئے۔ حسن علی بخار میں مبتلا ہو گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ولڈکپ2023 کے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ہے اور تمام کھلاڑی پرامید ہیں کہ وہ یہ میچ جیتیں گے۔ لیکن ایسے میں ایک بری خبر آگئی ہے۔ پاکستان کے پیسر حسن علی بیمار ہو گئے ہیں۔
قومی ٹیم ذرائع کے مطابق حسن علی گزشتہ روز سے بخار مین مبتلا ہیں اسی لیے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔ پاکستان کے 4 میچ باقی ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو تمام میچز جیتنا ہوں گے۔
دوسری جانب برطانوی کرکٹ ٹیم کے حالات بہتر نہ ہو سکے۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی برطانوی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا اور سری لنکا نے شاندار کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ بھارت ولڈ کپ میں سب سے زیادہ پوائٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔