عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 1970 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے اور 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 750روپے کمی کے ساتھ 208450 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 643روپے گھٹ کر 178712 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ البتہ انٹربینک میں آج صبح ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 10 پیسے گراوٹ کے بعد ڈالر 279 روپے 78 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں بھی 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ آج جب کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 271 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 51 ہزار 449 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔