اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ البتہ انٹربینک میں آج صبح ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 10 پیسے گراوٹ کے بعد ڈالر 279 روپے 78 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں بھی 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ آج جب کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 271 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 51 ہزار 449 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ13 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد آج بھی ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔