پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کو برطانیہ نے پناہ دینے کا اعلان کردیا اور افغان شہریوں کی پاکستان سے برطانیہ روانگی کل سے شروع ہو گی۔ پاکستان حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے جس کے بعد لاکھوں غیر قانونی افغان شہری جو پاکستان مین مقیم ہیں انہین واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔
پاکستان حکومت نے موقف اختیار کیا تھا افغان شہری پاکستان میں ہونے والی تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں کسی بھی ملک کے شہری کو رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ روزنہ کی بنیاد پر ہزاروں اٖغان باشندے واپس اپنے وطن روانہ ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ نے 2000 افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ 2000 افغان باشندوں کو پناہ دے گا۔ آئندہ روز سے ان کی روانگی برطانیہ شروع ہو جائے گی۔ افغانی باشندوں کو خصوصی چارٹڈ طیاروں کے ذریعے برطانیہ لے جایا جائے گا۔ اس حوالے سے برطانوی حکومت کے پاکستان حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔