اگر آپ نے انٹرمیڈیٹ کیا ہوا ہے اور آسٹریلیا جا کر روزگار کمانا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان کام ہے۔ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آپ ایجنٹس کے چکر میں پڑ جاتے ہیں اور آپ کو وہ ایسا گھماتے ہیں کہ آپ ان کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں، ڈیڑھ دو سال آپ سے پیسے کھانے کے بعد وہ آپ کو آسٹریلیا بھیجتے ہیں یا پھر آپ درمیان میں خود ہی لاکھوں روپے ضائع کر کے مایوس ہو کر آسٹریلیا جانے کا خیال چھوڑ دیتے ہیں۔
آج اس تحریر میں میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ آپ کس طرح آسان طریقے سے آسٹریلیا جا سکتے ہیں اور آپ کے پیسے بھی بہت کم لگیں گے۔ سب سے پہلے آپ اپنی انٹرمیڈیٹ یا گریجویشن کی ڈگری اور رزلٹ کارڈ کو ایچ ای سی سے اٹیسٹ کروائیں۔ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپلائی کریں اور وہاں آپ کو مکمل طریقہ مل جائے گا کہ کیسے اٹیسٹ ہوگی آپ کی ڈگری۔ اس حوالے سے معلومات یوٹیوب سے بھی مل سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ بنوا لیں۔ جب تک ڈگری اٹیسٹ ہوگی آپ آسٹریلیا کی پبلک یونیورسٹیز (سرکاری یونیورسٹیاں) تلاش کریں۔ انٹرنیٹ پر سرچ کریں پبلک یونیورسٹیزن ان آسٹریلیا۔ بہت سی یونیورسٹیاں مل جائیں گی۔ ان میں سے سب سے سستی فیس والی یونیورسٹی ڈھونڈیں اور داخلے کیلئے اپلائی کر دیں۔ یونیورسٹی تلاش کرتے ہوئے کوشش کریں ایسی یونیورسٹی کا انتخاب کریں جو آئٹس کا ٹیسٹ نہ لیتی ہوں۔ بہت سی یونیورسٹیز آئیٹس کا ٹیسٹ نہیں مانگتیں۔
یونیورسٹی تلاش کرنے کے بعد کوئی سستا پروگرام تلاش کریں، بے شک وہ بی ایس آنرز ہو یا کوئی ڈپلومہ۔ ڈپلومہ کوئی ایسا سلیکٹ کریں جو کم از کم 2 سال کا ہو۔ ایسی تین سے 4 یونیورسٹیز میں اپلائی کریں ۔ آپ کو لازمی داخلہ مل جائے گا۔ اپلائی کرتے ہوئے آپ سے فارم میں ایک "سٹیٹمنٹ آف پرپز” ایس او پی مانگی جائے گی۔
آسان طریقہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اپنے فون میں اوپن کریں اور اس میں لکھیں
"Write a statement of purpose for admission in ******* program in ****** University”
پہلی خالی جگہ اپنے سلیکٹ کیے ہوئے پروگرام (ڈپلومہ/ ڈگری) کا نام لکھیں۔ دوسری خالی جگہ میں یونیورسٹی کا نام لکھیں۔ جب آپ چیٹ جی ٹی پر یہ سرچ کریں گے تو آپ کو بہترین ایس او پی لکھی ہوئی مل جائے گی۔ اسے ایڈٹ کریں اور فارم فل کرتے ہوئے اپلیکیشن میں ڈال دیں۔
اس کے بعد آپ جلد ہی یونیورسٹی سے سلیکشن کی میل آ جائے گی، اور آفر لیٹر کی ای میل آئے گی۔ ایمبیسی جائیں اور ای میل کا پرنٹ اور پاسپورٹ جمع کروا دیں۔ آپ کو دو سے تین ہفتے ویزا مل جائے گا۔ ویزا آنے کے بعد جو تاریخ آپ کو یونیورسٹی نے دی ہو اس سے کم از کم 15 روز قبل ٹکٹ لے کر آسٹریلیا پہنچ جائیں۔
آپ آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں اب آپ کسی بھی سٹور پر یا اوبر پر یا کسی بھی جگہ نوکری کر سکتے ہیں۔ فوڈ ڈلیوری کا کام کرنا ہو تو چارجنگ والا سکوٹر آپ کو مل جائے گا جو تھوڑے سے کرائے پر ملتا ہے۔ فوڈ ڈیلیوری کا کام جو لوگ 12 گھنٹے روز کرتے ہیں وہ مہینے میں پاکستانی 8 سے 9 لاکھ روپے کما لیتے ہیں۔
ساتھ آپ ڈپلومہ کریں۔ فیس اور سارے خرچے نکال کر آپ ماہانہ ڈھائی سے تین لاکھ روپے پاکستان اپنے گھر بھیج سکتے ہیں۔