معروف کمپنی ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں اپنی موٹربائیک سی ڈی 70 کی نئی ڈئزائن کے ساتھ قیمت میں اضافے کا علان کر دیا ہے۔ ہنڈا کمپنی کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اب کمپنی کی جانب سے سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے نیا ماڈل 2024نیلے رنگ میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریبا دو ہفتوں سے مسلسل گر رہا ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اب تک انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 28 روپے 35 پیسے گر چکا ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال مہنگا ہوا ہے جبکہ جبکہ اماراتی درہم کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں درہم کی قیمت میں چار پیسے کمی ہوئی ہے جوکہ 75.29 روپے سے کم ہو کر 75.25 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 21 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ریال 74.52 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔