نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت مذہبی امور کو حجاج کیلئےحج کو آسان اور سستا بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں انہیں وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو حج کےحوالے سے اقدامات اور حج پالیسی 2024ء کی تیاری کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حج جیسےاہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لیے آسان اور سستا بنانے کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں اورانتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
دوسری جانب نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ 2024 کی حج پالیسی کی وفاقی کابینہ سے 10روزمیں منظوری لے لی جائیگی، گزشتہ برس حج پالیسی میں تاخیر سے کئی مسائل پیش آئے۔ حج پالیسی میں 40 روز کے حج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا۔