حج 2024 کے لیے وقت سے پہلے درخواستوں کی وصولی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ واجبات کی اقساط میں ادائیگی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ اگلے حج کے لیے وقت سے پہلے درخواستیں اور واجبات اقساط میں وصول کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مکمل تفصیلات کیلئے ویڈیو دیکھیں
حج 2024 کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ حج اسلامی فریضہ ہے اور اسلام کے 5 اراکین مین سے ایک ہے اور ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج کرنا فرض ہے۔ ہر سال 25 لاکھ سے زائد مسلمان حج کرتے ہیں اور اس سال یہ تعداد بڑھا کر 30 لاکھ کرنے کا منصوبہ ہے جس میں سے قریبا 2 لاکھ حاجی پاکستان سے سعودی عرب جائیں گے۔
2024 میں حج 16 جون بروز جمعہ شروع ہو گا اور 19 جون 2024 کو اختتام پزیر ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے حج کی تیاریاں امسال 8 ماہ پہلے ہی شروع کر دی ہیں۔ اکتوبر اور نونمبر میں حج کی درخواستیں جمع ہونا شروع ہو جائیں گی جس میں سے قریبا 1 لاکھ حاجی سرکاری سکیم کے تحت اور اتنے ہی حجاج پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کا فریضہ ادا کریں گے۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی حاجیوں کیلئے 2024 میں مختصر دورانیہ کے حج کی نئی اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت سال 2024ء سے 18 سے 20 دن کے حج کا پیکج بھی حجاج کو دیا جائے گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں سامنے آئی اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور میں حج 2023ء کے انتظامات اور کمزوریوں سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں روڈ ٹو مکہ پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔