خشک میوہ جات میں سب سے مفید پھل انجیر ہے ، جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔انجیرسے بہت سے صحت کے فوائد ہیں جو حاصل کیے جا سکتے ہیں.
ماہرین غذائیت کے مطابق 100 گرام انجیر میں 239 کیلوریز، 3.1 گرام پروٹین، 53 گرام کاربوہائیڈریٹس، 53 گرام چینی، 1.2 گرام چکنائی، 12 گرام فائبر ہوتا ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق انجیر جسم سے خون کی کمی کو دور کرکے اسے دلکش بناتی ہے اور چہرے کو سفید اور سرخ رنگ دیتی ہے۔ انجیر پروٹین، منرلز، شوگر، کیلشیم، فاسفورس، وٹامن اے، کے اور سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس میں وٹامن بی اور ڈی تھوڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق انسانی صحت کا براہ راست تعلق معدے اور آنتوں سے ہے، انجیر پیٹ کی بیماریوں خصوصاً قبض کے لیے بہت مفید ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق انجیر کو صحیح طریقے سے کھانا بہت ضروری ہے، اس میں فائبر بھی بہت زیادہ ہوتا ہے، اس کے باوجود آپ کو دن میں کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 5 انجیر خشک یا تازہ ضرور کھانا چاہیے۔ ۔
ماہرین کے مطابق جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے درمیان زیادہ سے زیادہ 3 انجیر کھائیں، اس طرح انجیر کھانے سے وزن کم ہوتا ہے جبکہ انجیر کو دودھ کے ساتھ یا شیک میں ملا کر کھانے سے بھی وزن بڑھایا جاسکتا ہے، جبکہ دودھ میں ابال کر کھانے سے بھی وزن میں واضح اضافہ ہوتا ہے اور خون کی کمی اور چہرے کی پیلاہٹ دور ہوتی ہے۔
انجیر کے استعمال کے دیگر فوائد:
1۔ بخار کی صورت میں اگر مریض کا منہ بار بار خشک ہو جائے تو انجیر کو منہ میں ڈالنے سے منہ خشک نہیں ہوتا۔
2۔ انجیر گردے اور مثانہ کی پتھری کو تحلیل کرتا ہے۔
3۔ انجیر کو پانی میں بھگو کر رات بھر رکھیں اور صبح کھائیں، اس عمل سے دائمی قبض سے نجات مل جائے گی۔
4۔ سردیوں میں بچوں کو خشک انجیر کھلانا ان کی نشوونما کے لیے انتہائی مفید ہے۔
5۔ انجیر کھانسی، دمہ اور بلغم کے لیے بہت مفید ہے۔
6۔ انجیر کا باقاعدہ استعمال بھی سر کے بالوں کو لمبا کرتا ہے۔
7۔ تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے مریض بھی اسے اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔
دستبرداری: مشمولات سمیت یہ مواد صرف عام معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح اہل طبی رائے کا متبادل نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ایم وائے کے اس معلومات کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔
مزید خبریں پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: صحت