اسلام آباد(ویب ڈیسک) بدھ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز کے مسافروں نے جہاز میں کوڑے کے ڈھیر لگادیے، پیچھے چھوڑے گئے کوڑے کو دیکھ کرایئرلائن کے عملے کے ہاتھ پیر پھول گئے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی لندن سے واپسی کی پرواز میں تاخیر ہوئی کیونکہ طیارے میں ڈیپ کلیننگ کرنا پڑی ۔
مسافروں کے پیچھے چھوڑی گئی گندگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن اورپھر لندن سے واپس اسلام آباد آئی اور دونوں بار کچرے سے بھری ہوئی تھی۔
پی آئی اے حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ سفر کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں۔