لاہور(ویب ڈیسک)گہری سموگ میں ڈھکے ہوئے لاہور کو مسلسل تیسرے دن دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا، جس سے نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پیچھے رہ گیا۔
سرکاری ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، لاہور کا اسکور 243 تھا جبکہ بین الاقوامی مانیٹرنگ اداروں نے اسے 397 پر رکھا۔
کراچی 173 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔
175 اے کیو آئی (پارٹیکیولیٹ میٹر 2.5 پر) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں منگولیا کا شہر اُلانبٹار دوسرے نمبر پر، ہندوستانی شہر کولکتہ تیسرے اور دہلی بالترتیب چوتھے نمبر پر ہے۔
سوئس اے کیو آئی مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کی ہوا میں 2.5 پی ایم کا ارتکاز فی الحال ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کی سالانہ ہوا کے معیار کی گائیڈ لائن سے 38.6 گنا زیادہ ہے۔
اے کیو آئی ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، 301 سے زیادہ آلودگی کا اسکور صحت کے لیے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔