روالپنڈی(ویب ڈیسک) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پیر کو بتایا ہےکہ پاکستان ایران سرحد کے ساتھ واقع علاقے پنجگور، بلوچستان میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ایک گشتی پارٹی پر بزدلانہ حملے میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
فوج کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید سپاہی جلیل خان جو ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی تھا، دونوں فریقوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑا۔
آئی ایس پی آر نے کہا، "پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی ایسی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔”