نئی دہلی(ویب ڈیسک) انڈین ائیر فورس کے پائلٹ اور گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان، جنہیں 2019 میں پاکستانی افواج نے اپنے مگ 21 طیارے کو پاکستان ایئر فورس کے ذریعے مار گرائے جانے کے بعد گرفتار کیا تھا، کو پیر کو ہندوستان کے تیسرے سب سے بڑا فوجی اعزاز ویر چکر سے نوازا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ابھینندن کو یہ اعزاز "فروری 2019 کے ڈاگ فائٹ کے دوران ایک پاکستانی F-16 طیارے کو مار گرانے” کے لیے دیا گیا ہے۔
ابھینندن کو پاک فوج نے پکڑ لیا تھا جب ان کے طیارے کو پی اے ایف نے مار گرایا تھا۔ بعد ازاں انہیں کچھ دن بعد پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہندوستان کو "امن کے اشارے” کے طور پر رہا کر دیا تھا۔
ابھینندن کو ویر چکرایوارڈ دینے کا اعلان اگست 2019 میں کیا گیا تھا لیکن اسے آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں دیا گیا۔