کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15 نومبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں جننگ فیکٹریوں سے ملنے والی روئی میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں 2.8 ملین گانٹھوں کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی پیداوار میں سندھ سرفہرست ہے۔
سندھ نے 3.44 ملین گانٹھیں پیدا کیں جبکہ پنجاب نے 3.4 ملین گانٹھیں پیدا کیں جو سال بہ سال نمو میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 83 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے زیادہ کپاس کی آمد گھوٹکی میں دیکھی گئی جس میں 303,700 گانٹھیں موصول ہوئیں اور سال بہ سال 107 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نوشہرو فیروز نے 300,900 گانٹھیں حاصل ہوئیں اور 85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جبکہ نواب شاہ میں 186,700 گانٹھیں موصول ہوئیں لیکن سندھ میں سال بہ سال سب سے زیادہ 216 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال نواب شاہ میں 59,100، نوشہرو فیروز 162,400 اور گھوٹکی میں 146,900 گانٹھیں موصول ہوئی تھیں۔
Cotton Arrivals: 15-Nov-21
The cotton arrival data shows massive growth with the increase of 2.8mn bales.
Pakistan: 6.9mn bales, +70% YoY
Punjab: 3.4mn bales, +59% YoY
Sindh: 3.4mn bales, +83% YoY@shaukat_tarin @razak_dawood @Hammad_Azhar @MuzzammilAslam3#Pakistan #AHL pic.twitter.com/monehrQCE7— Arif Habib Limited (@ArifHabibLtd) November 18, 2021
دریں اثنا، پنجاب نے سال بہ سال 59 فیصد نمو دیکھی ہے، حالانکہ بھکر اور لودھراں میں پیداوار میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوا ہے جس میں سال بہ سال 300 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بھکر میں گزشتہ سال صرف 3,700 گانٹھیں اور لودھراں میں صرف 19,700 گانٹھیں پیدا ہوئیں۔
اس سال پنجاب میں سب سے زیادہ گانٹھیں لیہ سے آئیں جہاں 181,300 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی اور سال بہ سال 163 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔