لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کالج کے لیے گھر سے نکلنے والی 18 سالہ خاتون کو اس کے کزنز نے قتل کر دیا۔
مقتولہ فیروز پور روڈ کے علاقے میں رہتی تھی اور صبح کالج کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ لیکن اس کا کزن طاہر اسے موٹرسائیکل پر ہربنس پورہ میں اپنے ایک اور کزن مصطفیٰ کے گھر لے گیا، جہاں اسے پراسرار حالات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے طاہر اور مصطفیٰ دونوں کو گرفتار کر لیا۔
لاہور کینٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس عیسیٰ خان کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے بتایا تھا کہ اس کے کزن کو ڈکیتی کے دوران گولی ماری گئی تھی تاہم جب پولیس نے اس سے اور مصطفیٰ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
طاہر کا کہنا تھا کہ اس نے مصطفےٰ کی پستول مقتول کے کنپٹی پر رکھ دی اور پھر اچانک بندوق چل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور مزید تفتیش کے بعد حقیقت سامنے آئے گی۔
مقدمہ مقتولہ کی والدہ شمیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔