کراچی(ویب ڈیسک) انڈس موٹر کمپنی ، جسے عام طور پر ٹویوٹا کہا جاتا ہے، نے اپنی پوری لائن اپ پر قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اصغر علی جمالی نے آج(بدھ) کو اس کی تصدیق کی ہے۔
جمالی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں سے ان صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جنہوں نے 10 نومبر سے پہلے اپنی گاڑیاں بک کروائی تھیں۔
قیمتوں میں کم از کم 140,000 روپے اور زیادہ سے زیادہ 580,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹویوٹا یارس، کرولا الٹیس گرانڈے، ریوو اور فارچیونر ماڈلز کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
ٹویوٹا کرولا
کرولا الٹیس گرانڈے ایکس سی وی ٹی 1.8 اورکرولا الٹیس گرانڈے ایکس سی وی ٹی1.8 بی کی قیمتوں میں 210,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ مختلف قسمیں اب بالترتیب 4,079,000 روپے اور 4,099,000 روپے میں فروخت ہوں گی۔
کرولا الٹس ایکس آٹومیٹک 1.6اور کرولا الٹس ایکس سی وی ٹی 81. آئی کی قیمتوں میں ہر ایک میں 200,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دونوں قسموں کی نئی قیمت 3,449,000 روپے اور 3,779,000 روپے ہے۔
کرولا الٹس ایکس1.6 کے مینوئیل ورژن کی قیمت میں 190,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کی نئی قیمت 3,299,000 روپے ہے۔
ٹویوٹا فارچیونر
فارچیونر ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ 580,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس نے اس کی قیمت 9,269,000 روپے سے بڑھ کر 9,849,000 روپے تک پہنچ گئی۔
فارچیونرایل او کی قیمت میں 500,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس کی قیمت 7,649,000 روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں 8,149,000 روپے ہوگی۔
فارچیونر ایچ آئی کی قیمت میں مزید 500,000 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ ویرینٹ، جو 8,899,000 روپے میں دستیاب تھا، اس کی قیمت 9,399,000 روپے ہوگی۔
ٹویوٹا ریوو
ریوو جی کے آٹو اور مینوئل ورژن میں 330,000 روپے کا اضافہ ہوا۔ نئی قیمتیں بالترتیب 7,109,000 روپے اور 6,759,000 روپے ہیں۔
ریوو وی آٹو کی قیمت 400,000 روپے بڑھ کر 7,779,000 روپے ہوگئی۔
ٹویوٹا یارس
ٹویوٹا یارس (اے ٹی آئی وی) سی وی ٹی (ایچ آئی) یارس جی ایل آئی (سی وی ٹی) ایل او ،اب بالترتیب 2,849,000 روپے اور 2,749,000 روپے میں فروخت ہوں گیں۔
یارس (اے ٹی آئی وی) ایکس (سی وی ٹی) ایچ آئی اور یارس (اے ٹی آئی وی) ایم ٹی (ایچ آئی )کی نئی قیمت بالترتیب 3,099,000 روپے اور 2,899,000 روپے ہے جس میں 200,000 روپے اور 180,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یارس جی ایل آئی ایم/ٹی (ایل او) کی قیمت میں 140,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور 2,409,000 روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں 2,549,000 روپے میں دستیاب ہوگا۔
گاڑیوں کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟
انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او اصغر علی جمالی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں 10 نومبر کے بعد کی جانے والی بکنگ پر لاگو ہوں گی۔ "تاہم، نئی قیمتیں ان لوگوں پر لاگو نہیں ہوں گی جنہوں نے اپنی کاریں بک کر رکھی ہیں اور دسمبر تک ڈیلیوری باقی ہے”۔
"ہم قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالیں گے۔ اس کے نتیجے میں ہمیں 3 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،‘‘ جمالی نے مزید کہا۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی گاڑیاں بک کرائی ہیں اور نومبر تا دسمبر ڈیلیوری ہیں وہ پرانے نرخ ادا کریں گے۔ تاہم انہیں 15 نومبر تک باقی رقم کلیئر کرنی ہوگی۔
اصغرعلی جمالی نے مزید کہا کہ جنوری کی ڈیلیوری پر نئے نرخ وصول کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے اور ڈالر کا ریٹ 174.70 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ مزید برآں، فریٹ چارجز بڑھ گئے ہیں،”
ٹویوٹا کی پاکستان میں اب تک کی سب سے زیادہ فروخت
اگست میں، ٹویوٹا نے آمدنی کے لحاظ سے اپنی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت اور مالی سال 2021 کے لیے اپنے سالانہ منافع میں 152% اضافے کی اطلاع دی۔
ٹویوٹا نے سال کے دوران 57,236 گاڑیاں فروخت کیں جس سے کمپنی کی آمدنی کو 179.2 بلین روپے تک بڑھانے میں مدد ملی۔ اس نے سال کے دوران 12.8 بلین روپے کمائے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 152 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 2020 میں 65 روپے کے مقابلے مالی سال 2021 میں فی شیئر آمدنی 163 روپے تھی۔ کمپنی نے مالی سال 2021 میں کل 103 روپے ڈیویڈنڈ کا اعلان بھی کیا ہے۔