دبئی(ویب ڈیسک) سابق کپتان محمد حفیظ نے دورہ بنگلہ دیش سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ، اپنی دستبرداری کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک یا دو روز میں اسکواڈ کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے تاہم افتخاراحمد کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم دبئی سے براہ راست ڈھاکہ روانہ ہوگی کیونکہ گرین شرٹس کو بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 نومبر سے پہلا ٹیسٹ اور دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے ہوگا۔
تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ پاکستان ٹرافی جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم پاکستان میں ہی رکے گی یا نہیں۔