کراچی(ویب ڈیسک) پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں دوبارہ گرنا شروع ہوگیا ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں تقریباً 0.29 فیصد گر کر 170.51 روپے تک پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے 6 بلین ڈالر مالیت کے توسیعی فنڈ کی سہولت اور درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالرکے مطالبے کی توثیق نہ ہونے کی وجہ سے جاری ہفتے میں مقامی کرنسی کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں کمی متوقع ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/DogSRvj43l pic.twitter.com/g7IJaiiOnl
— SBP (@StateBank_Pak) November 8, 2021
ایک فارن ایکسچینج تاجر نے کہا کہ "روپیہ اگلے ہفتے اپنی حثیت کو تبدیل کر سکتا ہے کیونکہ مینوفیکچرنگ اور تیل کے درآمد کنندگان کی طرف سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کی امید ہے۔”
"مرکزی بینک کی مکمل خودمختاری دینے کے بارے میں آئی ایم ایف کے معاہدے پر تعطل کا کوئی بھی تسلسل سرمایہ کاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے گا، جس سے آنے والے دنوں میں روپے پر دباؤ پڑے گا۔”
تاجر پاکستان کے بیرونی شعبے اور ملک کی مجموعی معاشی صحت کے بارے میں بھی فکر مند ہیں۔