مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کے لئے ایک اور بری خبرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟

کراچی: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، 16 نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

اس سے پہلے حکومت نے یکم نومبر کو اگلے 15 دن کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی