ورسٹائل اداکارہ روبینہ اشرف کی طبیعت بگڑ نے اور آئی سی یو میں داخل ہونے کی خبریں بے بنیاد نکلی


تجربہ کار پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف ، جن میں کچھ دن قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، اداکارہ کی طبیعت بگڑ جانے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ جس پر عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں ۔
لیجنڈری اداکارہ روبینہ کا 3 جون کو کوڈ ۔19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا تھا۔
روبینہ اشرف صاحبہ گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، روبینہ اشرف صاحبہ کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں #RubinaAshraf
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) June 7, 2020
ساتھی شوبز اسٹار ندا یاسر اور یاسر نواز نے اپنے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر روبینہ اشرف کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ لیجنڈری اداکارہ کے لئے دعا کریں۔
ندا نے لکھا ، “پلز روبینہ اشرف کے لئے دعا کریں۔ اللہ ان کو صحت دے آمین